وائی فائی پاس ورڈ شیئر کرنے کا ایسا انداز جو دل جیت لے

ایپل آئی او ایس کے نئے ورژن11 میں آپ کو پاس ورڈ شیئر کرنے کے حوالے سے ایک انتہائی زبردست فیچر ملنے والا ہے۔

نت نئے اور عمدہ فیچرز کے معاملےمیں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کی جنگ جاری ہے۔ آج کل جہاں ایک طرف اینڈروئیڈ کے نئے ورژن کے فیچرز کے چرچے ہیں تو وہیں ایپل آئی او ایس کے تازہ ورژن 11 میں شامل نئے فیچرز نے بھی اپنی دھاک بٹھانا شروع کر دی ہے۔

ایپل آئی او ایس کے نئے ورژن11 میں آپ کو پاس ورڈ شیئر کرنے کے حوالے سے ایک انتہائی زبردست فیچر ملنے والا ہے۔

اس فیچر کی موجودگی میں آپ کو کسی کو اپنا پاس ورڈ بتانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پاس ورڈ شیئر کرنے کے لیے کسی ایپلی کیشن کی ضرورت ہے۔

آئی فون پر جب آپ آئی او ایس 11 استعمال کر رہے ہوں اور آپ کو کسی وائی فائی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہونے کی ضرورت پڑے تو وہ کنکشن منتخب کریں جسے آپ کنیکٹ کرنا چاہیں۔ اب ظاہر یہ پاس ورڈ طلب کرے گا۔

ios-11-enter-password

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہاں موجود نیچے لکھی عبارت پڑھیں تو یہاں لکھا ہو گا کہ آپ پاس ورڈ ٹائپ کرنے کی بجائے کسی ایسی آئی او ایس ڈیوائس یا میک کے قریب جا کر بھی پاس ورڈ حاصل کر سکتے ہیں لیکن مالک کی اجازت کے ساتھ۔

یعنی آپ کو اپنا آئی فون کسی ایسے آئی فون یا میک سسٹم کے قریب کرنا ہو گا جو پہلے سے اس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو۔

وائی فائی پاس ورڈ

اس طرح اُس ڈیوائس پر ایک چھوٹا سا پاپ اپ ظاہر ہو جائے گا کہ فلاں ڈیوائس آپ کے وائی فائی سے کنیکٹ ہونا چاہتی ہے۔

اگر وہ اس کی اجازت دے دیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کا فون بھی وائی فائی سے کنیکٹ سے ہو جائے گا۔

وائی فائی پاس ورڈ شیئرنگ کا اس سے بہتر طریقہ شاید ہی کوئی موجود ہو اور یقیناً ایپل نے یہ زبردست فیچر پیش کر کے اپنے صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

 

ایک تبصرہ
  1. gm -usa says

    شکریہ” ماھنامہ کمپیوٹنگ اردو پاکستان ” کہ ہم سات سمندر پار کے کمپیوٹر اناڑی کھلا ڑی کمپپوٹر لوؤر لو گوں کی لیۓاور بھولے ہوؤے پاسورڈ ، والوں کے لیۓ آسانی پیدا فرما دی اور ہم سالانا خریداروں کو ظہنی ظہمت سے نجات دلا دی ۔۔۔۔ تھینکس ماھنامہ کمپوٹراردو پاکستان

Comments are closed.