گوگل گلاس 2014 سے پہلے ممکن نہیں، ایرک شمتھ

Google Co-Founder Sergey Brin Sports the New Google Glasses at Dگوگل کےچیئرمین ایرک شمتھ نے کہا ہے کہ عام عوام کے لئے گوگل گلاس کی دستیابی 2014 سے پہلے ممکن نہیں۔ اگرچہ کمپنی اس سے پہلے 2013ء میں گوگل گلاس کی عام دستیابی کا وعدہ کرچکی تھی۔

گوگل گلاس کسی اسمارٹ فون کی طرح کی ہی ایک ڈیوائس ہے جسے چشمے کی طرح پہنا جاسکتا ہے۔ اس کے ایک کونے میں چھوڑی سی شفاف اسکرین نصب ہے جس پر گوگل گلاس پہنے والا ویڈیوز یا تصاویر دیکھ سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے صارف نہ صرف انٹرنیٹ پر سرچنگ کرسکتا ہے بلکہ ویڈیو چیٹ بھی کرسکتا ہے۔ تصاویر کھینچنے کے لئے اس میں کیمرا بھی نصب ہے۔

گوگل نے اسی ماہ کے شروع میں گوگل گلاس کا اولین ورژن ڈیویلپرز کو فراہم کیا تھا اور ساتھ ہی اس کی APIs بھی جاری کی گئی تھیں۔ جبکہ ماہ فروری میں تقریباً 8 ہزار افراد ایک مقابلے کے ذریعے منتخب کئے گئے تھے جو 1500 ڈالر مالیت کی اس ڈیوائس کو عام عوام سے پہلے استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کے شریک بانی، سرگے برین ماضی قریب میں کئی بار اس بات کا اعادہ کرتے آئے ہیں کہ گوگل گلاس 2013ء میں دستیاب ہوجائے گی، تاہم ایرک شمتھ نے کہا ہے کہ گوگل گلاس کو پختہ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔

Comments are closed.