زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

انگلش سیکھیں، انگلش بولیں

انگلش بہتر بنانے کے لیے سب سے بہترین تکنیک یہی ہے کہ آپ کسی کے ساتھ مسلسل انگلش میں بات کریں۔ اس طرح نہ صرف انسان کی جھجک ختم ہوتی بلکہ کافی غلطیاں بھی درست ہوتی رہتی ہیں۔ اگر آپ کو کوئی ایسا دوست دستیاب نہیں جس سے آپ انگلش میں بات کر سکیں تو پریشان ہونے کی صورت نہیں Learn English, Speak English نامی ایپلی کیشن صورت میں ایک استاد آپ کے لیے موجود ہے۔ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح اس میں مواد اور سوالات کے ذریعے انگلش نہیں بہتر بنائی جاتی بلکہ بول کر براہِ راست بات کی جاتی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں استعمال کیا اسپیچ ریگگنائزیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو آپ کے جملوں کو سمجھ جاتی ہے اور ایپلی کیشن میں موجود وڈیو کیریکٹر آپ سے بات کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ یعنی انگلش سیکھنے کا عمل روایتی طریقے سے ہٹ کر ہے۔ کتابی طریقہ کار نہیں ہے بلکہ آپ براہِ راست ایک انگلش سمجھنے والے سے مخاطب ہوتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنی انگلش بولنے کی صلاحیت میں نکھار لایا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں ایک مبتدی سے لے کر انگلش کے طالب علم تک کے لیے سو سے زائد لیولز، ہزار سے مختلف مکالمات، اٹھارہ سو کے قریب جملے، تیرہ سو الفاظ کا ذخیرہ اور سیکڑوں سوال جواب موجود ہیں۔
یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے:

speakingpal/hi

Speeking-Pal

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.