زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

زبانیں سیکھیں مفت

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

busuu ایپلی کیشن آپ کو گیارہ زبانیں سیکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ان زبانوں میں انگلش، فرنچ، جرمن، اسپینش، اٹالین، پورتگیز، پولش، رشین، ترکش، جاپانی اور چینی زبانیں شامل ہیں۔ اس کا خاص فیچر یہ ہے کہ کوئی زبان سیکھتے ہوئے بہتر تلفظ جاننے کے لیے اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایسے لوگوں سے بات کر سکتے ہیں جن کی وہ مادری زبان ہو۔ اس ایپلی کیشن کا دعویٰ ہے کہ اس کی کمیونٹی میں 40 ملین افراد موجود ہیں جن سے آپ بات کر کے اپنی پسند کی زبان سیکھنے میں مدد لے سکتے ہیں۔
بوسو ایپلی کیشن میں موجود زبانوں کے اسباق یورپین فریم ورک آف ریفرینس پر مبنی ہوتے ہیں اس لیے اس کے ذریعے پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی پریکٹس کرنے کی مشقوں کا معیار یقینی ہے۔ یہ ایپلی کیشن بالکل بھی پیچیدہ نہیں بلکہ اس میں مبتدی سے لے کر ماہر تک کے لیے مختلف لیولز موجود ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں سیکڑوں عنوانات، الفاظ اور پیراگراف موجود ہیں۔ یہ سروس ویب ورژن میں اور ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
busuu

busuu

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.