زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

وکسی (Voxy)

اگر آپ انگلش سیکھنا چاہتے ہیں، اپنی انگلش بہتر بنانا چاہتے یا ٹوفل امتحان میں حصہ لینے کے خواہش مند ہیں تو ’’وکسی‘‘ ایپلی کیشن ضرور استعمال کریں۔ اس ایپلی کیشن میں موجود کورسز کو خاص طور پر ایسا بنایا گیا ہے کہ آپ یہ تمام امتحانات پاس کر سکیں۔ اس میں موجود اسباق بالکل آپ کی ضرورت اور دلچسپی پر مبنی ہیں۔ اگر آپ جلد اپنی انگلش بہتر بنانا چاہتے ہوں، انگلش کے کسی حصے جیسے کہ تلفظ کو بہتر بنانا چاہتے ہوں تو اس ایپلی کیشن کے ذریعے کسی بھی وقت کسی استاد سے براہ راست بات کر کے اپنی مشکل حل کر سکتے ہیں۔ اس میں روایتی کتابی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا بلکہ سکھانے کا مواد روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جا تا ہے تاکہ آپ کو کچھ نیا سیکھنے کو ملے۔
وکسی میں خاص طور پر آپ کو انگلش کی وہ تعلیم دی جاتی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اسے روزمرہ کی زندگی میں استعمال کر سکیں۔ اس کے علاوہ اس سروس کو آپ اپنے کمپیوٹر، ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون پر جہاں چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
voxy

Learn-English-Voxy

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.