زبانیں مفت آن لائن سیکھیں

انگلش گرامر سیکھیں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

’’لرن انگلش گرامر‘‘ ایپلی کیشن برٹش کونسل کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے یوکے اور یو ایس دونوں انگلش ایڈیشنز آپ کی انگلش گرامر سدھارنے کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ یہ ایپلی کیشن سوالات کے چار لیولز فراہم کرتی ہے جو کہ بنیادی انگلش سے لے کر اعلیٰ درجے کی انگلش کا احاطہ کرتے ہیں۔ ہر باب میں گرامر کے بارہ اسباق اور ہر سبق میں گرامر کی بیس مشقیں موجود ہیں۔ کل ملا کر اس میں انگلش گرامر کے حوالے سے ہزاروں سوالات موجود ہیں۔
برٹش کونسل چونکہ ایک مستند نام ہے اس لیے آپ کی انگلش بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ان کی ایپلی کیشن کسی تعریف کی محتاج نہیں۔ انگلش گرامر سیکھنے کے لیے انتہائی معیاری اس ایپلی کیشن کو اس طریقے سے بنایا گیا ہے کہ آپ کہیں بھی کسی سوال کی پریکٹس کرتے ہوئے اُلجھن میں نہ پھنسیں۔ یہ بہترین ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے ونڈوز، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین گھر پر یا کہیں بھی رہتے ہوئے اپنی انگلش گرامر میں بہتری لا سکتے ہیں۔
eng-gmr-uk

LearnEnglish Grammar (UK ed.)

2 تبصرے
  1. Malik Muhammad Ashiq says

    ماشاءاللہ، سر بہت اچھا کام ہے، اور بہت ہی اچھے مضامین آپ لوگ شامل کرتے ہیں، اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء کرے

  2. شکریہ

Comments are closed.