میک ایفی اینٹی وائرس پلس کا 6 ماہ کے لیے لائسنس مفت حاصل کریں

ہر کمپیوٹر کے لیے اینٹی وائرس سب سے اہم پروگرام ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے ہر کمپیوٹر صارف کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے پاس کوئی اچھا اینٹی وائرس انسٹال ہو۔ اکثر لوگ اینٹی وائرس کا لائسنس نہیں خریدتے بلکہ کسی مفت اینٹی وائرس کو ترجیح دیتے ہیں۔ کئی مفت بہترین اینٹی وائرس ضرور موجود ہیں لیکن ان میں مکمل فیچرز موجود نہیں ہوتے بلکہ ہمیشہ صارفین کو اس بات پر اُکسایا جاتا ہے کہ وہ اینٹی وائرس پر پروفیشنل ورژن خرید لیں تاکہ انھیں تمام فیچرز حاصل ہوں اور ان کا کمپیوٹر ہر وقت محفوظ رہے۔

اگر آپ کوئی مفت اینٹی وائرس استعمال کرتے ہیں یا کسی پروفیشنل اینٹی وائرس کا کریکڈ ورژن استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ میک ایفی اینٹی وائرس پلس 2016 کا لائسنس 6 ماہ کے لیے مفت حاصل کر لیں۔ میک ایفی اپنے وقت مقبول ترین اینٹی وائرس ہے اور تاحال اس کی ساکھ برقرار ہے۔ اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہر سال اینٹی وائرسز پر ہونے والے معتبر ترین تجزیے میں ہمیشہ میک ایفی کا نام موجود رہا ہے۔ 2016 کی سامنے آنے والی رینکنگ میں بھی میک ایفی کا نام فہرست میں اوپری درجوں میں موجود ہے جس سے اس کی اعلیٰ کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

فیس بک اور میک ایفی نے ایک مشترکہ تعارفی اسکیم کے تحت میک ایفی اینٹی وائرس پلس کا لائسنس 180 دن کے لیے مفت دینے کا اعلان کیا ہے ویسے اس کی قیمت 20 ڈالر تھی۔ اگر آپ بھی اسے مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل ربط کھول لیں:

Free-mcafee

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس صفحے پر 6 Month subscription کو منتخب کرتے ہوئے نیچے موجود ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر کلک کر دیں۔

mcafee-free-1
اگلے صفحے پر میک ایفی اکاؤنٹ بنانے کا کہا جائے گا۔

mcafee-free-2

اکاؤنٹ بنانے کے بعد موصول ہونے والی ای میل میں موجود لنک پر کلک کر کے اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کر دیں۔ اب میک ایفی اینٹی وائرس پلس کو خریدنے کا آرڈر آپ کر چکے ہیں لیکن چونکہ اس کی کوئی قیمت نہیں اس لیے آپ لاگ ان ہو کر اسے مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

mcafee-free-3

ایک تبصرہ
  1. ch says

    link hi open ni hota

Comments are closed.