آن لائن شاپنگ میں پیسے بچائیں

خریداری بیچ میں چھوڑ کر بھاگ جائیں

03سننے میں کچھ عجیب لگ رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آن لائن اسٹور بھی آپ کے پیچھے بھاگے بھاگے آئیں گے اگر آپ ان کی پروڈکٹ کو شاپنگ کارٹ میں منتخب کریں اور پھر اسے چھوڑ دیں۔ بہت سارے اسٹورز کارٹ میں منتخب کر کے چھوڑے جانے والی پروڈکٹ کو نظر میں رکھتے ہیں اور اس سے پہلے کے آپ یہ پروڈکٹ کہیں اور سے خرید لیں، وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آپ ان ہی سے یہ پروڈکٹ خریدیں۔

بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ ویب سائٹ بند کرتے ہیں تو ایک پیغام دکھائی دیتا ہے کہ ٹھہریے، ابھی ویب سائٹ چھوڑ کر مت جائیں اور اس کوپن کو استعمال کرتے ہوئے 20% ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔ لیکن زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ یہ آن لائن اسٹور آپ کو چند گھنٹے بعد یا زیادہ سے زیادہ ایک دو دن میں ای میل کریں گے اور ڈسکاؤنٹ کوپن کی پیشکش کریں گے۔
آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ پر صارف کے طور پر رجسٹر ہوجائیں لیکن آسانی سے ان کے گاہک نا بنیں۔ اگر آپ تھوڑا صبر رکھیں گے تو اُمید ہے ڈسکاؤنٹ مل جائے گا جس کے آپ مستحق ہیں۔

ایک تبصرہ
  1. Mohammad Wasim says

    .بہت خوب مضمون هے.اگر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز سے آن لائن خریداری کا طریقہ کار بھی بتا دیا جائے تو بہت سے لوگوں کا بھلا هو جائے گا. شکریہ.

Comments are closed.