ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

ورڈپریس ایک معروف بلاگنگ ٹول ہے لیکن اپنی لچکدار ساخت کی وجہ سے یہ صرف بلاگ تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس کی مدد ہر طرح کی ویب سائٹس بنائی جا چکی ہیں۔ چاہے کوئی عام سا بلاگ ہو، خبروں کی ویب سائٹ یا کوئی آن لائن اسٹوراسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا بہترین طریقہ ہے کہ ورڈپریس استعمال کر لیا جائے۔ ورڈپریس کے لیے لاتعداد خوبصورت اور مفت تھیمز، انتہائی کارآمد پلگ اِنز اور ویجیٹس نے بھی اس کی مقبولیت میں بھرپور کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے:  کیا ورڈپریس کے کریک پریمیئم تھیم استعمال کرنے چاہئیں؟

اگر آپ بھی ورڈپریس استعمال کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی ویب سائٹ کا لوڈنگ ٹائم بڑھتا جا رہا ہے یا ایڈمن پینل کھلنے میں انتہائی سست ہوتا جا رہا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ورڈپریس کو آپٹمائز کیا جائے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں ورڈپریس کے لیے دستیاب کچھ ایسے زبردست پلگ اِنز کے بارے میں جنھیں استعمال کرتے ہوئے ورڈپریس ویب سائٹ کو بہتر اور تیز بنایا جا سکتا ہے۔

ان تمام پلگ انز کی تفصیل جاننے کے لیے نیچے موجود صفحات نمبرز پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیے: ورڈپریس ویب سائٹ کو محفوظ بنائیے، ورڈپریس کی مکمل سکیوریٹی گائیڈ

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ویب سائٹ کو ہلکا پھلکا بنائیں

آٹوپٹمائز (Autoptimize) یہ بہت ہی دلچسپ پلگ ان ہے جو آپ کی ورڈپریس ویب سائٹ میں اپنا جادو دِکھاتے ہوئے اسے ہلکا پھلکا بنا دیتا ہے۔ اس طرح ویب سائٹ لوڈ میں بہت ہی کم وقت لیتی ہے۔ دراصل یہ پلگ اِن ویب سائٹ میں موجود تمام اسکرپٹس اور اسٹائلزکو جمع کرتے ہوئے نہ صرف انھیں مختصر بنا دیتا ہے بلکہ انھیں کمپریس بھی کر دیتا ہے۔ اس طرح ویب پیج باآسانی آپ کے سرور سے صارف کے ویب براؤزر میں لوڈ ہو جاتا ہے۔ ویب پیج کو لوڈ ہونے میں آسان بنانے کے لیے یہ اسٹائلز کو پیج کے ہیڈ (Head) میں جبکہ اسکرپٹس کو فٹر (Footer) میں منتقل کر دیتا ہے اس طرح ویب پیج کا وزن کم ہو جاتا ہے اور وہ جلدی کھلتا ہے۔

Autoptimize-plugin

یہ ویب پیج میں ایکسپائرز ہیڈر (expires header) بھی شامل کرتا ہے تا کہ براؤزر ویب سائٹ کیشے (Cache) کر سکے اور ویب پیج کو جلدی کھول سکے۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ کیشے پلگ انز جیسے کہ ’’ڈبلیو پی سپر کیشے‘‘ (WP Super Cache) اور ’’ہائپر کیشے‘‘ (HyperCache) کی بھی مکمل سپورٹ کا حامل ہے۔ غرض اس پلگ ان میں مکمل اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ ویب سائٹ جلد از جلد لوڈ ہو۔

autoptimize

Comments are closed.