ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

ویب سائٹ کو زیادہ کارآمد بنائیں

ویب مالکان کی کوشش ہوتی ہے صارفین ان کی ویب سائٹ پر آئیں تو اچھا وقت گزاریں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ صرف ایک آدھ تحریر دیکھ کر چلتے بنیں۔ اس کے ویب سائٹ جلدی کھلے اور ان کی پوسٹس میں موجود تصاویر پر ان کا واٹرمارک بھی موجود ہو۔ یہ سارے کام کافی توجہ کے طالب ہیں لیکن اگر ہمارا بتایا گیا ایک پلگ ان WP Optimize By xTraffic انسٹال کر لیں تو یہ سارے کام یہ خود بخود انجام دے سکتا ہے۔

تحریروں سے بھری ویب سائٹ میں یہ خود بخودمنفرد الفاظ کو تلاش کرتے ہوئے انھیں ان سے متعلقہ مضامین سے لنک کر دیتا ہے۔ اس طرح ویب سائٹ پر آنے والا ایک تحریر سے خود بخود ویب سائٹ پر موجود دیگر تحاریر بھی پڑھنے میں دلچسپی لیتا ہے۔ہر نئے لنک کو کھولنے کے لیے یہ نئے ٹیب کا استعمال کرتا ہے تاکہ پڑھنے والے کو دشواری نہ ہو۔

زیادہ تر لوگ ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت ان کا متبادل ٹیکسٹ نہیں لکھتے اور یہ چیز ان کی ویب سائٹ پر اثر انداز ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پلگ ان خود بخود تصاویر میں متبادل ٹیکسٹ بھی ڈال دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تصاویر کا سائز بھی کم کر دیتا ہے تاکہ وہ جلدی لوڈ ہو سکیں۔

WP Optimize By xTraffic

ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے یہ سی ایس ایس اور جاوااسکرپٹ کو بھی مختصر اور کمپریس کر دیتا ہے جس سے ویب سائٹ مزید ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے۔

تصاویر پر واٹرمارک لگانے کی بات کی جائے تو یہ کام بھی اس پلگ ان سے لیا جا سکتا ہے اور تمام تصاویر پر اپنی پسند کے اعتبار سے واٹرمارک لگایا جا سکتا ہے۔ ان باتوں سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ صرف ایک پلگ ان کسی بھی ورڈپریس ویب سائٹ کے لے کس قدر اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے تو پھر آج ہی اسے اپنی ویب سائٹ میں شامل کر کے فائدہ اُٹھائیں۔

wp-optimize-by-xtraffic

Comments are closed.