ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

تحریریں جلدی کھلنا ممکن بنائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ کی تحریریں جلدی جلدی کھلیں تو ’’ورڈپریس انسٹنٹ آرٹیکلز‘‘ پلگ ان اس حوالے سے بہت ہی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جب بھی کوئی وزٹر آپ کی ویب سائٹ پر آئے گا یہ پلگ اِن فوراً ہی کچھ تحاریر پہلے ہی لوڈ کر لے گا، اس طرح اگر صارف ان پر کلک کرے گا تو وہ پلک جھپکتے میں سامنے آجائیں گی۔ ویب سائٹ کے ابتدائی صفحے کی بات کی جائے تو یہ آخری دو پوسٹس کو پہلے سے لوڈ کر لیتا ہے کیونکہ زیادہ تر صارفین سب سے اوپر موجود تحاریر کی جانب بڑھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر صارف کسی تحریر پر موجود ہو گا تو یہ اس تحریر سے پچھلی اور اگلی پوسٹس کو بھی پہلے سے لوڈ رکھتا ہے تاکہ صارف اگر اُن میں سے کسی پر کلک کرے تو وہ فوراً سامنے آجائیں۔ اس کے علاوہ اسٹکی (Sticky) پوسٹس جو کہ یقیناً اہم پوسٹس ہوتی ہیں کو بھی یہ تیار رکھتا ہے۔

WordPress Instant Articles

اس کے علاوہ اس میں DNS prefetching کا فیچر بھی دستیاب ہے یعنی یہ ویب سائٹ ڈومین نیم کو پہلے سے Resolve رکھتا ہے تاکہ کسی لنک پر کلک کرنے کی صورت میں ذرا سی بھی تاخیر نہ ہو۔

instant-articles

Comments are closed.