ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

ورڈپریس کو جھاڑو لگائیں

اکثر ورڈپریس استعمال کرنے والے ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس سے بالکل غافل رہتے ہیں۔ ورڈپریس میں ہونے والا تمام کام ڈیٹابیس میں محفوظ ہوتا ہے۔ کبھی ہم کوئی پوسٹ لکھتے ہیں تو کبھی کسی غیرضروری پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔ صرف تبصرے، ادھوری لکھی پوسٹس کے ڈرافٹس، کسی پوسٹ کی ترمیم شدہ حالت اور اس طرح کی کئی چیزیں ویب سائٹ پر ہوتی رہتی ہیں جنھیں ہم نوٹس نہیں کرتے لیکن وہ تمام ڈیٹا بیس میں ضرور جمع ہو رہی ہوتی ہیں۔

ڈیٹا بیس کی صفائی ستھرائی کے لیے ’’ڈبلیو پی سویپ‘‘ (WP-Sweep) پلگ ان موجود ہے۔ یہ پلگ ان ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس میں موجود غیر ضروری ڈیٹا کو صاف کر دیتا ہے۔ جب آپ اس پلگ ان کو چلائیں گے تو یہ غیرضروری ڈیٹا کو الگ کر کے دِکھا دیتا ہے کہ اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آپ چاہیں تو تمام ڈیٹا کو ایک ساتھ یا پھر دیکھنے کے بعد الگ الگ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

wp-sweep

wp-sweep

Comments are closed.