ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

تصاویر کا سائز کم کریں

ویب سائٹ کو سست رفتار بنانے میں تصاویر کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ جب آپ بھاری بھرکم تصاویر اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں گے تو یہ لوڈ ہونے میں کافی وقت لیں گی۔ خاص کر اگر آپ کا تصویری بلاگ ہے تو تصاویر کو آپٹمائز کرنا اشد ضروری ہے۔ تمام تصاویر کو سرور سے ڈاؤن لوڈ کر کے ری سائز کرنا ایک بہت ہی محنت طلب کام ہے۔

یہ کام باآسانی ’’ٹائنی کمپریس امیجز‘‘ پلگ اِن سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ پلگ اِن تصاویر کی کوالٹی کو متاثر کیے بنا ان کا سائز کم کر کے ورڈ پریس ویب سائٹ کو تیز رفتار بناتا ہے۔ پلگ اِن کا استعمال بس انسٹالیشن کا متقاضی ہے، باقی یہ اپنا کام خودکار طریقے سے بیک گراؤنڈ میں انجام دیتا ہے۔

یہ پلگ اِن صرف JPEG اور PNG فارمیٹ کی حامل تصاویر کا سائز کم کر سکتا ہے۔ جے پیگ تصاویر کو یہ چالیس سے ساٹھ فیصد تک کم سائز میں جبکہ پی این جی کو پچاس سے اسی فیصد کم سائز میں لا سکتا ہے۔

کنورٹ ہوئی تصاویر کو یہ RGBکلرپروفائل میں رکھتا ہے جس کی مطابقت جدید براؤزرز کے ساتھ زیادہ اچھی ہے۔ اگر آپ گرافکس کے حوالے سے کچھ معلومات رکھتے ہوں تو یقیناً جانتے ہوں گے کہ CMYK تصاویر کا سائز RGB تصاویر سے زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی ویب سائٹ پر تصاویر CMYKپروفائل کی حامل ہوں تو یہ انھیں خود بخود RGB میں کنورٹ کر دیتا ہے۔ ہر نئی اپ لوڈ ہونے والی تصویر پر بھی یہ نظر رکھتے ہوئے ، جس میں سائز کی کوئی حد بھی مقرر نہیں، کو پہلے ہی کم سائز میں بدل دیتا ہے۔

اس طرح آپ کی ویب سائٹ کی تصاویر اپنی اچھی کوالٹی میں لیکن کم سائز میں آنے کے بعد ویب سائٹ کو جلدی کھلنے کے قابل بنا دیتی ہیں۔

tiny-compress-images

آج کل چونکہ ویب سائٹس میں تصاویر حد سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں اس لیے ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان کا زیادہ سائز بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ چونکہ ہر صاحب ویب سائٹ گرافکس کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں رکھتا اس لیے اس حوالے سے پلگ انز کے بارے میں ضرور پتا ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے ایک اور شاندار پلگ اِن WP Smush کے نام سے دستیاب ہے۔

wp-smushit

ان دونوں کی تفصیلات پڑھ کر آپ اپنی پسند سے کسی ایک کا انتخاب باآسانی کر سکتے ہیں۔

WP-Smush.it

Comments are closed.