ورڈپریس ویب سائٹ کی رفتار بڑھانے کے لیے مددگار پلگ اِنز

گوگل ویب فونٹ کو نکھاریں

ویب سائٹس پر آج کل زیادہ تر گوگل فونٹس API کے ذریعے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ گوگل فونٹس اگرچہ بہت خوبصورت اور دلکش ہوتے ہیں لیکن یہ ویب سائٹ لوڈ ہونے کا دورانیہ بڑھانے کا سبب بنتے ہیں کیونکہ ویب سائٹ کو ہر صفحے کے لیے ان فونٹس کو حاصل کرنے کے لیے گوگل کو الگ الگ درخواست کرنا پڑتی ہے اس لیے ویب پیج کچھ دیر سے کھلتا ہے۔ اگرچہ گوگل نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے کہ گوگل کو ایک ہی وقت میں جتنے چاہیں فونٹس کے لیے درخواست کی جا سکتی ہے لیکن یہ حل آپ کی ویب سائٹ پر کوئی اثر نہیں ڈالتا۔

Google Webfont Optimizer-1

اگر آپ ’’گوگل ویب فونٹ آپٹمائزر‘‘ پلگ ان استعمال کریں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ یہ پلگ ان آپ کی ویب سائٹ پر زیرِ استعمال تمام گوگل فونٹس کو پہلے ہی جانچ لیتا ہے اور ایک ہی درخواست کے ذریعے گوگل سے طلب کر لیتا ہے۔ اس طرح صارفین کو آپ کی ویب سائٹ دیکھنے میں کسی طرح کا انتظار نہیں کرنا پڑتا کیونکہ فونٹس تمام زیرِاستعمال فونٹس پہلے ہی ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہوتے ہیں۔

Google Webfont Optimizer-2

’’گوگل ویب فونٹ آپٹمائزر‘‘ پلگ ان کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔ بس اسے انسٹال کرنے کے بعد ایکٹی ویٹ کریں باقی کام یہ خودکار طریقے سے انجام دیتا ہے۔

google-webfont-optimizer

Comments are closed.